یمن: فضائی حملے میں دس شدت پسند ہلاک

اطلاعات کے مطابق یمن کے جنوبی حصے میں القاعدہ کے شدت پسندوں کے خلاف کی جانے والی ایک فضائی کارروائی میں دس شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا میں جمعہ کی رات گئے بیدا شہر کے قریب القاعدہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ذرائع نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ اس کارروائی میں تیئیس شدت پسند ہلاک ہوئے۔

حکام کے مطابق یہ حملے یمنی طیاروں کے ساتھ کیے گئے تاہم کچھ مقامی شہریوں کے خیال میں اس کارروائی میں امریکی جہازوں نے حصہ لیا۔