ظہیر الاسلام نئے ڈی جی آئی ایس آئی مقرر

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو فوج کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام اس تقرری سے قبل کور کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

وہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا کی جگہ لیں گے جو اٹھارہ مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل پاشا نے اپنی مدتِ ملازمت کی تکمیل پر گزشتہ برس ریٹائر ہونا تھا لیکن انہیں ایک برس کی توسیع دے دی گئی تھی۔