’فوج کے انخلاء میں جلد بازی نہیں کریں گے‘

امریکی صدر براک اوباما نے وعدہ کیا ہے کہ امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ افراد کی ہلاکت کے بعد افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلاء میں جلد بازی نہیں کریں گے۔

امریکی صدر براک اوباما نے ٹیلی ویژن سٹیشنز کو بتایا کہ فوجیوں کو ذمہ دارانہ طریقے سے نکالنا ہو گا۔

صدر اوباما نے مقامی سی بی کےڈی کے اے ٹیلی ویژن کو بتایا کہ ہلاکتوں کا واقعہ حوصلہ شکن اور افسوناک ہیں۔

ایک سوال کے اس واقعے کے بعد افغانستان سے فوج کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کے بارے میں سوچا تو اس پر صدر اوباما نے کہا کہ اس واقعے کے بعد فوجیوں کو واپس بلانے کا ارادہ اور پختہ ہو گیا ہے۔

’ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ اس کو اس طریقے سے کیا جائے کہ انخلاء میں اب بازی کی جائے۔‘