لیون پنیٹا اچانک افغانستان پہنچ گئے

امریکہ کے وزیرِ دفاع لیون پنیٹا بدھ کو افغانستان کے غیر اعلانیہ دورے پر پہنچ گئے۔

امریکی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان کا یہ دورہ افغانستان میں ایک امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ شہریوں کی ہلاکت سے پہلے طے شدہ تھا۔

توقع کی جارہی ہے کہ لیون پنیٹا، افغانستان کے صدر حامد کرزئی اور دیگر اعلٰی حکام سے بات کریں گے۔