ژوب سے لاپتہ سوئس جوڑا میرانشاہ میں برآمد

بلوچستان کے علاقے ژوب سے لاپتہ ہونے والا سوئس جوڑا میرانشاہ کے قریب ایک چیک پوسٹ پر برآمد ہوگیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ اس جوڑے کو تھل میں چیک پوسٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ سوئس جوڑا آٹھ ماہ پہلے گزشتہ برس جولائی میں لاپتہ ہوگیا تھا۔