شمالی کوریا مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجے گا

شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق آنجہانی صدر کم ال سنگ کی سوویں سالگرہ کے موقع پر ایک مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجا جائے گا۔

شمالی کوریا کی کمیٹی برائے سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصنوعی سیارے کو آئندہ ماہ اپریل کی بارہ سے سولہ تاریخ کے درمیان کسی وقت سٹیلائٹ کو لانچ کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مصنوعی سیارہ کو خلا میں بھیجنے کا مقصد ملک کی خلائی ٹیکنالوجی کو اعلیٰ سطح پر پرامن مقاصد کے لیے استعمال کرنا ہے۔