افغان شہریوں کے قاتل فوجی کی شناخت ظاہر

اتوار کے روز افغان صوبے قندھار میں سولہ افغان شہریوں کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے والے امریکی فوجی کی شناخت ظاہر کر دی گئی ہے۔

یہ شخص امریکی محکمہء دفاع کا اٹھتیس سالہ سٹاف سارجنٹ رابرٹ بیلز بتایا گیا ہے۔

افغانستان میں اس کے خلاف مقدمے کے مطالبے کے باوجود اسے واپس امریکہ بھجوا دیا گیا ہے۔ اسے امریکی فوج کے ایک قید خانے میں رکھا گیا ہے۔

اس سے قبل افغان صدر حامد کرزئی نے فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی افراد نے اس واقعے کی یکسر مختلف تفصیلات بتائی ہیں اور ان کے مطابق فائرنگ میں اس فوجی کے ساتھ کم از کم ایک شخص اور بھی شامل تھا۔