’شام کے بحران پر احتیاط سے کام لینا ہو گا‘

شام کے بحران پر اقوامِ متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کوفی عنان نے سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ اگر شام میں تشدد کے خاتمے کے لیے احتیاط سے کام نہ لیا گیا تو اس کے اثرات پورے خطے پر ہوں گے جن سے نمٹنا مشکل ہو جائے گا۔

شام کے دورے کے بعد نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں اعتراف کیا کہ مسئلے کے حل کے لیے اُن کی کوششیں مایوس کُن حد تک ناکام رہیں۔ البتہ کوفی عنان کا نے زور دیا کہ اس سلسلے میں سلامتی کونسل کو سخت مگر یک زبان ہو کر سامنے آنا ہو گا۔