وزیر اعظم نے تحریری جواب جمع کرادیا

وزیرِاعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی نے توہینِ عدالت کے مقدمے میں اپنا تحریری جواب سپریم کورٹ میں داخل کردیا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم کے وکیل نے چوبیس صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا ہے۔

یاد رہے کہ عدالتِ عظمیٰ کے حکم کے مطابق توہینِ عدالت کے مقدمے میں انیس مارچ تک وزیرِ اعظم کو تحریری بیان جمع کرانا تھا۔

توہینِ عدالت مقدمے کی اگلی سماعت اکیس مارچ کو ہو گی۔