عراق: دسیوں ہزار افراد کی ریلی

عراق میں سابق صدر صدام حسین کے اقتدار کے خاتمے کی نوویں برسی پر جنوبی شہر بسرا میں دسیوں ہزار افراد نے ایک بہت بڑی ریلی نکالی ہے۔

شیعہ عالم مقتدی الصدر کے حامی مظاہرین نے عراق میں ناانصافی، بدعنوانی اور غربت کے خلاف نعرے بلند کیے۔

مظاہرین نے عراق میں بجلی کی رکاوٹ، صاف پانی کی قلت، بڑھتی بدعنوانی اور بیروزگاری جیسے مسائل کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے مقتدی الصدر کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جو فی الوقت خود ساختہ جلا وطنی کے باعث ایران میں ہیں لیکن عراقی سیاست میں واپس آرہے ہیں۔