بھارت: ٹرین اور مسافر جیپ میں تصادم

بھارت کی ریاست اترپردیش میں حکام کے مطابق ٹرین اور مسافر جیپ کے تصادم میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

منگل کی علی الصبح یہ حادثہ اترپردیش کے علاقے ہتھراس میں مادو ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔

مسافر جیپ میں حادثے کے وقت سترہ مسافر سوار تھے۔

بھارت کا ریلوے نیٹ ورک دنیا کے بڑے نیٹ ورکس میں سے ایک ہے اور یہاں ریلوے حادثات معمول ہیں۔

.