مردان: کھیت سے چار لاشیں برآمد

صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع مردن میں ایک کھیت سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہے جن کے جسموں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔

مردان میں ایک پولیس افسر ہدایت اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی صُبح شہر سے کوئی چھ کلومیٹر دور مغرب کی جانب صدر تھانے کے حدود میں علاقہ شاہ بیگ میں ایک کھیت سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے جسموں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں۔