پاکستان، ایک ارب نو کروڑ ڈالر کا قرضہ منظور

عالمی بینک نے پاکستان کو سستی بجلی پیدا کرنے اور کم پانی کے استعمال سے زرعی پیداوار بڑھانے کے دو منصوبوں کے لیے ایک ارب نو کروڑ ڈالر کا آسان شرائط پر قرضہ منظور کیا ہے۔

اس رقم سے چراسی کروڑ ڈالر تربیلا ڈیم کے توسیعی منصوبے کے لیے ہیں، جس کے تحت پانی سے چودہ سو دس میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی جبکہ پچیس کروڑ ڈالر پنجاب میں پانی کے مناسب استعمال سے زرعی پیداوار بڑھانے کے منصوبے پر خرچ ہوں گے۔