جاپان میں میزائل حملے سے بچاؤ کی تیاری

شمالی کوریا کی جانب سے آئندہ ماہ طویل فاصلے تک مارے کرنے والے راکٹ کے تجربے کے اعلان کے جواب میں جاپان نے میزائل کے دفاعی نظام کی تیاری کا حکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ دفاعی نظام اوکیناوا جزیرے کے قریب قائم کیا جائے گا تاکہ جاپانی علاقوں کو نقصان پہنچانے کی غرض سے آنے والے راکٹوں کا مار گرایا جا سکے۔