استغاثہ خود منصف نہیں بن سکتا،اعتزاز احسن

سپریم کورٹ میں جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کے دوران ان کے وکیل اعتزاز احسن نے بینچ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے آئین کی خلاف وزری قرار دیا ہے۔

اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتےہوئے وزیرِ اعظم کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ استغاثہ خود منصف نہیں بن سکتا۔

جمرات کو توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت کرنے والے سات رکنی بینچ کے سامنے وزیر اعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’آئین کی شق دس الف کے مطابق فیئر ٹرائل کا حق ہر شہری کو حاصل ہے اس لیے توہین عدالت کے معاملے میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے والا بینچ اسی مقدمہ کا فیصلہ نہیں کر سکتا۔‘