ترکی: پندرہ کرد عسکریت پسند خواتین ہلاک

ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں پندرہ کرد عسکریت پسند خواتین ہلاک ہو گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ جھڑپ جنوب مشرقی صوبے بٹلِس میں ہوئی ہے۔ یہ صوبہ علیحدگی پسند کردوں کے ایک گروہ یعنی کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کا گڑھ ہے۔