لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں احتجاج

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مختلف شہروں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور صوبائی دارالحکومت میں لاہور میں ہونے والے احتجاج کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔

ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اعلان کیا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف لانگ مارچ کیا گیا تو وہ اس کی قیادت کریں گے۔

پیر کو بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور اور فیصل آباد سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے گاڑیوں کو نقصان پہنچایا تھوڑ پھوڑ کی اور بجلی فراہم کرنے والے ادارے کی عمارت کا گھیراؤ کیا۔