تولوز ہلاکتیں، ویڈیو نشر نہ کرنے کا فیصلہ

عرب ٹی وی چینل الجزیرہ نے فرانس میں سات افراد کی ہلاکت میں ملوث محمد میراہ کی فلمائی ہوئی ویڈیو نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فرانسیسی شہر تولوز میں بتیس گھنٹے کے محاصرے کے بعد ہلاک کیے جانے والے محمد میراہ نے سات افراد کو ہلاک کرنے کے دوران یہ ویڈیو خو بنائی تھی۔

پولیس کو یقین ہے کہ یہ ویڈیو فلم محمد میراہ کے ساتھی نے الجزیرہ ٹی وی نیٹ ورک کو بھیجی ہے۔

فرانسیسی صدر نکلولس سرکوزی نے اپیل کی تھی کہ ویڈیو کو نشر نہ کیا جائے۔

فرانسیسی صدر نے الجزیرہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے عزم کیا ہے کہ اگر کسی دوسرے میڈیا نیٹ ورک نے اس ویڈیو کو نشر کرنے کی کوشش کی تو اس کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔