این آر او مقدمہ: ’سولہ اپریل کو مناسب حکم‘

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے این آر او کے متعلق عدالتی حکم کی پیروی نہیں کی ہے اور اب سولہ اپریل کو عدالت ‘مناسب حکم’ جاری کرے گی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سات رکنی بینچ اس مقدمے کی سماعت کررہا ہے۔ یہی بینچ وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی بھی سماعت کررہا ہے۔

جمعرات کو جب این آر او کے متعلق مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کے دفتر نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ توہین عدالت کے مقدمے کا فیصلہ ہونے اس مقدمے کو ملتوی کیا جائے۔

جس پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ الگ ہے توہین عدالت کی کارروائی جاری رہنے سے این آر او پر عملدرآمد کے مقدمے سے وزیر اعظم بری الذمہ نہیں ہوسکتے۔