تھائی لینڈ: بم دھماکوں میں پانچ ہلاکتیں

تھائی لینڈ میں حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی صوبے یالہ میں دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

صوبے کے گورنر کے مطابق تین دھماکے دس منٹ کے اندر اندر یالہ شہر میں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو بم موٹر سائیکلوں میں اور ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا۔

تھائی لینڈ کے تین جنوبی صوبوں میں دو ہزار چار میں ایک علیحدگی پسند تحریک کے دوبارہ ابھرنے کے بعد سے بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات شروع ہوئے ہیں۔