صدر زرداری اتوار کو بھارت جائیں گے

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو بھارت کے ایک روزہ نجی دورے پر جا رہے ہیں۔

صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر زرداری دورے کے دوران ہندوستان کی ریاست راجستھان میں واقع خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر جائیں گے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرادری نے بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے ظہرانے کی دعوت قبول کر لی ہے۔

گزشتہ سات سال کے دوران یہ کسی پاکستانی صدر کا پہلا دورہ بھارت ہو گا۔