سپین: سرکاری اخراجات میں27 ارب یورو کی کمی

سپین کی حکومت نے بجٹ خسارے میں کمی اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے سرکاری اخراجات میں ستائیس ارب یورو کی کمی کا اعلان کیا ہے۔

اخراجات میں کمی کے لیے کاروباری ٹیکس میں اضافے کے ذریعے زیادہ آمدن اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں منجمد کرنے جیسے اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس مقصد کے لیے بجلی اور گیس پر ٹیکس کی شرح بھی بڑھائی جا رہی ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق، حکومتی اقدامات کی وجہ سے سپین میں مہنگائی کے خدشات ہیں جب کہ بے روزگاری بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔