مہمند: چیک پوسٹ پر حملہ، چار اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے ہونے والے عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دس سے پندرہ شدت پسندوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

پشاور میں فرنٹیر کور کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب آپر سب ڈویژن کے علاقے بیزئی میں تقربناً ساٹھ کے قریب مسلح عسکریت پسندوں نے افغان سرزمین سے داخل ہوکر اولئی کے مقام پر قائم پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہوگئے ہیں۔