گلگت میں تشدد کے بعد کرفیو نافذ

پاکستان کے شمالی علاقےگلگت میں مظاہرے کے دوران ہونے والے فائرنگ اور دستی بم کے حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک جبکہ بیس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

گلگت میں ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ کالعدم تنظیم اہل سنت والجماعت کے کارکُن مولانا عطاء اللہ کی رہائی کے سلسلے میں ایک مظاہرہ کررہے تھے کہ اس دوران اتحادی چوک کے قریب نامعلوم افراد نے ان پر دستی بموں سے حملہ کیا۔

اہلکار کے مطابق اس حملے میں تین افراد ہلاک جبکہ بیس سے زیادہ سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے۔

ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔