افغانستان: خودکش دھماکے میں چھ ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے فاریاب میں حکام کے مطابق ایک خودکش حملے میں کم از کم چھ افغان شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ خودکش بمبار نے صوبہ فاریاب کے دارالحکومت میمنہ کے ایک پارک میں منعقدہ حکام کے اجلاس کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق خودکش حملے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

بعض غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں نیٹو کے اہلکار بھی شامل ہیں، اس علاقے میں ناروے کے فوجی تعینات ہیں۔