سکائپ: چار سو نئی ملازمتوں کا اعلان

سکائپ نے پانچ شہروں میں چار سو نئی ملازمتیں تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

سکائپ انٹرنیٹ پر ویڈیو کال کا نظام ہے جو مائیکرو سافٹ کی ملکیت ہے۔ سکائپ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر نیا عملہ لندن اور سٹاک ہوم میں تعینات کیا جائےگا۔

اس کے بعد تالن، ایسٹونیہ، پراگ، جمہوریہ چیک، اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پالو آلٹو میں ملازمتیں تشکیل دی جائیں گی۔

سکائپ نے ان ملازمتوں کا اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب یاہو اپنی دو ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کرنے والا ہے۔