کراچی: ملیر ہالٹ میں دھماکہ

کراچی میں ملیر ہالٹ کے علاقے میں ایک بس سٹاپ پر بم دھماکہ ہوا ہے جس میں کم سے کم چار افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بظاہر دھماکے میں پولیس کی ایک بکتربند گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

زخمیوں کو جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔