فوجی سربراہ کی تعیناتی کے خلاف درخواست

بھارت میں بری فوج کے سربراہ سے متعلق متنازع خبروں کے درمیان کئی سابق اعلیٰ سرکاری اور فوجی اہلکارون نے بری فوج کے اگلے نامزد سربراہ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی ہے ۔

اس عرضی میں عدالت سے درخواست کی گئی ہس کہ لفٹیننٹ جنرل بکرم سنگھ کو بری فوج کے سربراہ کے عہدے پر مامور ہونے سے روکا جائے۔

درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ فوج کے اعلی ترین عہدے کے لیے ان کا انتخاب بقول اس عرضی کے سیاسی وجوہات سے کیا گیا ہے ۔