سکائی نیوز نے ای میلز کو ہیک کیا

برطانیہ کے مشہور نیوز چینل نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے دو موقعوں پر غیر قانونی پر دو افراد کے ای میلز کو ہیک کیا تھا۔

سکائی نیوز کی طرف کسی شخص کی پرائیوسی کو متاثر کرنے کا اعتراف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب رطانیہ کی اخباری صعنت میں لوگوں کی ای میلز کی ہیک کرنے سے متعلق بحث عروج پر ہے ۔

سکائی نیوز نے تسلیم ہے کہ اس نے انشورنس کی رقم حاصل کرنے کی غرض سے اپنے آپ کو مردہ ظاہر کرنے والے شخص جان ڈارون اور اس کی بیوی کی ای میل کو ہیک کیا تھا۔

سکائی نیوز نے کہا کہ پولیس کو ای میل ہیک کرنے کا بخوبی علم تھا کیونکہ ادارے نے یہ ای میلز جان ڈارون کے معاملے کی تحقیق کرنے والے افسران کے حوالے کی دی تھیں۔

سکائی نیوز نے کہا کہ ای میل کو ہیک کرنے کا فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا تھا اور یہ ذمہ درانہ صحافت تھی۔

سکائی نیوز بی سکائی بی کی ایک ذیلی کمپنی ہے جس کے سربراہ جیمز مرڈوک کچھ دن پہلے ہی ہیکنگ سکینڈل کی وجہ سے اپنے عہدے مستعفی ہوئے ہیں۔