یمن میں فوج کے دو سربراہان برخاست

یمن نے نئے صدر عبدالربہ منصور ہاری نے سابق صدر کے حامی دو فوجی سربراہوں کے علاوہ متعدد افسران کو عہدوں سے برخاست کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ انہوں نے فوج میں اصلاحات کے اقدامات کے تحت کیا ہے۔ جن فوجی افسران کو تبدیل کیا گیا ہے ان میں فضائی فوج کے سربراہ جنرل محمد صالح الاحمر اور صدارتی گارڈز کے سربراہ جنرل طارق محمد عبد اللہ صالح شامل ہیں۔

سابق صدر علی عبداللہ صالح پر الزام تھا کہ انہوں نے یمن کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اپنے حامیوں کو استعمال کیا اور اقتدار کی پرمان منتقلی میں تاخیر کی۔