شام امن معاہدے کا احترام کرے: چین

چین نے شامی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی امن معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں کا احترام کرے۔

شامی حکومت کی جانب سے ملک میں حزب اختلاف سے تحریری ضمانتیں طلب کرنے اور اس کے انکار کے بعد امن معاہدہ خطرے میں پڑ گیا ہے۔

چین کی جانب سے حالیہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب شام کے ؤمیر خارجہ روس کے دورے پر جا رہے ہیں۔

چین اور روس شامی حکومت کے بڑے حمایتی ہیں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے بحران پر قرار داد کو مسترد یا ویٹو بھی کر چکے ہیں۔