سیاچن: امریکی امدادی ٹیم پاکستان میں

پاکستانی فوج کے مطابق سیاچن کے قریب برفانی تودے تلے دبے پاکستانی فوج کے ایک سو چوبیس اہلکاروں کو بچانے کی کارروائی میں پاکستانی فوج کی مدد کے لیے امریکی ماہرین کی آٹھ رکنی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق امریکی ماہرین کی ٹیم امدادی کارروائی میں فنی مدد فراہم کرے گی۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی ماہرین کی ٹیم سے امدادی کارروائی کو تیز کرنے کے امکانات اور نوعیت پر بات چیت کی جائے گی۔

فوج کہتی ہے کہ امریکہ کے علاوہ دوسرے دوست ملکوں سے بھی فنی مدد کی پیشکشیں ہوئی ہیں جن پر غور کیا جارہا ہے۔