شام:امن منصوبے پر عملدرآمد کی مہلت ختم

عرب لیگ کے امن منصوبے کے تحت شامی فورسز کی شورش زدہ علاقوں سے واپسی کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو رہی ہے۔

امن منصوببے پر عملدرآمد کے لیے شام کی حکومت کو دی گئی مہلت چند گھنٹوں میں ختم ہو جائے گی لیکن ملک بھر میں اب بھی تشدد کے واقعات جاری ہیں اور اس کی وجہ سے شامی باشندوں کی ہمسایہ ممالک ترکی اور لبنان کی طرف نقل مکانی بھی جاری ہے۔

اقوامِ متحدہ نے شام کی حکومت سے تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکنے اور کوفی عنان کی جانب سے پیش کردہ امن معاہدے کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔