مصر: سابق اہلکاروں کی نااہلی کا مجوزہ بل

مصر کی پارلیمان میں ایک مجوزہ قانون پر بحث کی جا رہی ہے جس کے تحت سابق صدر حسنٰی مبارک کی انتظامیہ کے اہلکاروں پر کسی بھی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہوگی۔

یہ قانون مذہبی جماعتوں نے تجویز کیا ہے جن میں اخوان المسلیمون اور ان کی اتحادی شامل ہیں۔

یہ قانون اس وقت لایا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے صدر مبارک کے نائب اور انٹیلیجنس کے سربراہ عمر سلیمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدرارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس مجوزہ قانون سے اثر انداز ہونے والوں میں سابق وزیرِ اعظم احمد شفیق بھی شامل ہیں جنہوں نے صدر مبارک کے اقتدار کے آخری دنوں میں وزاتِ عظمٰی سنبھالی تھی۔

یاد رہے کہ اس سال مئی یا جون میں متوقع صدارتی انتخابات کے لیے تئیس امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔