ارباب رحیم، رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ معطل

سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور الیکشن کے عمل کو بھی روک دیا ہے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس حسن اظہر پر مشتمل ڈویزن بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔

سندھ اسمبلی کے سپیکر نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کی رکنیت ختم کر دی تھی اور الیکشن کمیشن کو یہ نشست خالی قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے انیس مئی کو صوبائی حلقے پی ایس ساٹھ پر انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا۔