بنوں: چار اعلیٰ افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے بنوں جیل پر حملے اور قیدیوں کے فرار کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات، کمشنر بنوں اور ڈی آئی جی بنوں سمیت چار اعلیٰ افسران کو ان عہدوں سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ نے بنوں جیل واقعہ کے تحقیقات کےلیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پیر کی صبح وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب مسلح شدت پسندوں کی جانب سے بنوں جیل پر حملے اور تین سو سے زائد قیدیوں کے فرار کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے چار اعلیٰ افسران کو فوری طور پر ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔