امدادی آپریشن میں موسم سب سے بڑی رکاوٹ

پاکستانی فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ سیاچن کے گیاری سیکٹر میں جاری امدادی آپریشن میں موسم سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہو رہا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ علاقے میں مسلسل برفباری ہو رہی ہے تاہم خراب موسم کے باوجود امدادی کارروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔

پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ برف میں دبے ایک سو انتالیس افراد تک رسائی کے لیے کھودی جانے والی سرنگ پر بھی تیزی سے کام ہو رہا ہے اور اس سلسلے میں دھماکہ خیز مواد کی مدد سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تین مقامات پر بھی کھدائی کا سلسلہ جاری ہے۔