سپریم کورٹ، توہین عدالت کیس کی سماعت

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف توہین عدالت کے مقدمے کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے۔

جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے سات رکنی بینچ اس مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔

بدھ کو سماعت کے دوران وزیراعظم گیلانی کے اس مقدمے میں وکیل اعتزاز احسن کے دلائل جاری ہیں۔

پیر کو اعتزاز احسن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ این آر او یعنی قومی مفاہمتی آرڈیننس سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کروانے کے لیے عدالتِ عظمیٰ مناسب فورم نہیں ہے۔