برازیل: غلطی سے پھانسی لگ گئی

برازیل میں ایک ڈرامے کے دوران غلطی سے پھانسی لگنے کے سبب ایک اداکار کی موت ہوگئی۔

تیاگو کلمیک جمعہ سے کوما میں تھے جب گڈ فرائی ڈے کے موقع پر ڈرامے میں جوڈا کا کردار نبھاتے ہوئے خود کشی کے ایک منظر میں انہیں واقعی پھانسی لگ گئی۔

وہ خود کشی کی ایکٹنگ کر رہے تھے۔

تیاگو چار منٹ تک رسی پر لٹکے رہے کہ اچانک ان کے ساتھ کام کرنے والے دوسرے لوگوں کو محسوس ہوا کہ کچھ گڑ بڑ ہے لوگوں نے انہیں جلدی سے نیچے اتارا اور انہیں ہسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا ڈرامے کے سین کے لیے تیار کی گئی پھانسی کی رسی میں لگی گانٹھ کے ساتھ سکیوٹی کے اقدامات کیے گئے تھے یا نہیں۔