صدر کا حفاظتی عملہ اور جسم فروش خواتین

امریکہ خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ کولمبیا کے دوران صدر کے حفاظتی عملے میں شامل تین ارکان جو جسم فروش خواتین کے ساتھ پکڑے گئے تھے نوکریوں سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔

خفیہ ایجنسی کا کہنا ہے صدر کی حفاظتی ایجنسی کے ان تین ارکان میں سب سے سینئر کو ریٹائر کیا جا رہا ہے جب کہ ایک کو نوکری سے نکلا جا رہا جب کہ تیسرے نے خود ہی استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

امریکی ارکان پارلیمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹ سروس ٹیم کے ہوٹل میں ان عورتوں کو مدعو کرنا ہی صدر کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنا ہے۔