سیاچن: امدادی کارروائیاں جاری

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق متنازعہ علاقے سیاچن کے گیاری سیکٹر میں سرد ہوائوں اور ابر آلود مطلعے کے باوجود تودے تلے دبے ایک سو انتالیس افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جائے حادثے سے چھ سو میٹر دور لائف جیکٹس اور ادویات برآمد ہوئ ہیں اور ان برآمدات سے برف کے تودے کے پیمانے کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سات اپریل کو بٹیلیئن ہیڈکوارٹر پر تودے کے گرنے میں صرف پانچ سیکنڈ لگے تھے جس کا عندیہ واپڈا کے ماہرین دے چکے تھے۔