فرانسوا اولاند کو معمولی برتری حاصل

فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے فوراً بعد جاری ہونے والے رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر نکولس سرکوزئی اور ان کی سوشلٹ مدِمقابل فرانسوا اولاند دوسرے مرحلے کے لیے کامیاب ہو گئے ہیں۔

فرانس کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں جس کے لیے فرانسیسی عوام نے اتوار کو اپنا حق رائے دہی استعمال کیا صدر نکولس سرکوزئی اور فرانسوا اولاند کے علاوہ آٹھ اور امیدوار میدان میں تھے۔

عوامی رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق فرانسوا ہالینڈ کو تیس فیصد ڈالے گئے جبکہ صدر نکولس سرکوزئی کو اس سے کچھ کم ووٹ پڑے۔ باقی تمام امیدوار دو مرحلے کے لیے کامیاب نہیں ہو سکے۔

فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مئی کی چھ تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

فرانس کے دارالحکومت پریس میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دوسرے مرحلے میں فرانسوا اولاند کی کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔