کراچی: طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک نجی ایئر لائن کا طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا ہے۔

سرکاری چینل پی ٹی وی کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے وقت طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تھا۔ جبکہ شاہین ایئر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی۔

اس واقعہ کے بعد کراچی ایئرپورٹ کا رن وے شام پانچ بجے تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

کراچی سے روانہ ہونے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کراچی آنے والی پروازوں کو نوابشاہ ایئرپورٹ پر اتارا جارہا ہے۔