میرے مرنے کی افواہیں غلط تھیں: شاویز

وینزویلا کے صدر ہیوگو شاویز نے کہا ہے کہ ٹیومر کے علاج میں ریڈیو تھیراپی کے دوران ان کے مرنے کی جو افواہیں پھیلائی گئی تھیں ان کا مقصد ان کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کرنا تھا۔

ہوانا سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں ان کے خلاف نفسیاتی جنگ چھیڑنے کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔

شاویز اپنے ٹیومر کے علاج کے لیے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہی کیوبا پہنچے ہیں۔اور یہ بیان انہوں نے سرکاری ٹی وی پر دیا ہے۔

صدر شاویز کے جسم میں اس سال فروری میں ٹیومر ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔