یوروپی بازارِ حصص میں شیئرز کی قیمت گری

یوروپی بازارِ حصص میں شیئرز کی قیمت تیزی سی نیچے آئی ہے۔ لوگوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ کچھ یورپی ممالک میں سیاسی عدم استحکام یوروزون کے سیاسی بحران کو ختم کرنے میں بڑی روکاوٹ بن سکتا ہے۔

بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کے لیے یورپی ضابطوں سے متعلق تنازع پر ہالینڈ کی مخلوط حکومت گر گئی ہے اور فرانس میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں سوشلسٹ امیدوار فرانسوا اولاند کو صدر سرکوزئی پر معمولی برتری حاصل ہے۔ اس صورتِ حال میں اقتصادی پالیسی میں تبدیلیوں کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔