لاہور: ریلوے سٹیشن پر دھماکہ، دو ہلاک

لاہور کے ریلوے سٹیشن پر ایک بم دھماکہ ہوا ہے جس میں دو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہو گئے ہیں۔

لاہور سے نامہ نگار علی سلیمان کے مطابق یہ دھماکہ بزنس ٹرین کے ویٹنگ روم کے باہر پلیٹ فارم نمبر دو میں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ سے بال بیئرنگ ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ یہ دھماکہ عوامی ایکسپریس کے آنے کے پانچ منٹ بعد ہوا۔