مصر سابق وزیِراعظم کی امیدواری بحال

.مصر میں الیکشن کمیشن نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لیے سابق وزیرِاعظم احمد شفیق کی امیدواری بحال کر دی ہے۔

مصر میں ایک قانون کے تحت ان تمام لوگوں پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جوسابق صدر حسنِ مبارک کی حکومت میں مختلف عہدوں پر فائز تھے۔

اس قانون کے تحت الیکشن کمیشن نےمنگل کو مسٹر شفیق پر الیکشن میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی۔

حالانکہ بدھ کو کمیشن نے ان کی اپیل کی حمایت کی تھی۔

حسنِ بمارک کی حکومت کے دوران انہوں نے وزیرِاعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

حسن مبارک کو فروری 2011 میں صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔