اسامہ کے اہلخانہ کی ملک بدری

پاکستان نےگزشتہ برس ایبٹ آباد میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کےگیارہ ماہ بعد ان کے زیرحراست اہل خانہ کو جمعرات کی رات ملک بدر کر دیا ہے۔

اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اترنے والا خصوصی طیارہ رات کے اندھیرے میں اسامہ کے اہل خانہ کو لے کر سعودی عرب روانہ ہو گیا۔

پاکستانی سرکاری ٹی وی کے مطابق وزرات داخلہ نے اسامہ بن لادن کے خاندان والوں کی مرضی کے مطابق انہیں سعودی عرب روانہ کیا ہے۔