لیاری میں آپریشن، پولیس پر بم حملے

کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے کچھ روز کے وقفے کے بعد جمعہ کی صبح سے دوبارہ آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور اس دوران اسے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

اس آپریشن کی نگرانی ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کر رہے اور پولیس کی مدد کے لیے ایف سی اہلکار بھی موجود ہیں، جنہوں نے اونچی عمارتوں پر پوزیشن سنھالی ہوئی ہے۔

چیل چوک اور آس پاس کا علاقہ آپریشن کا مرکز ہے جہاں کاروبار زندگی معطل اور لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

آپریشن کے آغاز کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے اور نہ صرف گلیوں سے پولیس پر فائرنگ کی جا رہی ہے بلکہ ان پر دستی بم بھی پھینکے گئے ہیں۔