شہباز بھٹی قتل کے ایک ملزم بری

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان کے سابق وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کے قتل کے ایک ملزم ضیاء الرحمن کو بری کر دیا ہے۔

عدالت کو اسلام آباد پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم کے خلاف انہیں کوئی ثبوت نہیں ملا جس کے بعد عدالت نے انہیں بری کرنے کا حکم دیا۔

شہباز بھٹی کو پچھلے سال یکم مارچ کو دارالحکومت اسلام آباد میں دن دہاڑے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور فرار ہوگئے تھے۔